بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر دہشت گردی کی بڑی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے۔

فورسز نے کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے دہشت گردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

دہشت گردوں سے 3 گاڑیاں،2 موٹرسائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس سمیت کالعدم تنظیم کاجھنڈا بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد مقامی افراد سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جارہی رہیں گی۔