اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، کرغزستان میں ایس سی او سربراہان ریاست کی کونسل کے آئندہ اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی۔

اسحاق ڈار اور بختیار سعیدوف نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔