پاکستان
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اندرون ملک کے عمرہ زائرین کی تعداد9.5 ملین رہی جب کہ عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار767 تک پہنچ گئی ہے۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق ان میں مردوں کی تعداد 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ہے جب کہ سعودی معتمرین کی تعداد 28.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 ہے، زائرین کے سعودی عرب میں داخلےکی آخری تاریخ 23 مارچ2027 ہے۔