ایران کو مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی: اسماعیل بقائی

ایران کو مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کا اقتصادی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، امریکا کی اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی کل تہران کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے، آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت آگے بڑھائی جائے گی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی، ایران پاکستان تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔