لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا

جسٹس راحیل کامران شیخ نے آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت استعفیٰ دیا، استعفیٰ کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 5 سال تین ماہ اور 27 دن جج کے عہدے پر رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا، اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوایا۔

استعفیٰ میں تحریر گیا کیا کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا، عدالتی منصب سے مستعفی ہونے کے بعد قانونی سکالر شپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس سے وسیع وابستگی کا فیصلہ کیا، عدالتی بنچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے سب سے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بنچ چھوڑ رہا ہوں۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ میں آئین اور قانون کی بالادستی سے وابستگی کا اظہار کیا اور سینئر ساتھی ججز اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔

واضح رہے کہ جسٹس راحیل کامران شیخ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر تھے، بطور جج انہوں نے 126 رپورٹڈ ججمنٹس جاری کیں، جسٹس راحیل کامران نے جنوری 2036 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔