پاکستان
خلاصہ
- مظفر آباد: (دنیا نیوز) سکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش سے متعلق فاروق عبداللہ نے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند مودی حکومت کے زیراثرمقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے نام نہاد شدت پسندی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرکشمیری پنڈتوں کودھمکیاں مل رہی ہیں توباہرسے آئے ہندوافسران کوکیوں نہیں؟
کشمیری پنڈتوں کو نام نہاد دھمکیوں کا معاملہ جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت کو متاثرکرنے کی سازش ہے، مودی سرکار شدت پسندی کے خاتمے کا دعویٰ کرتی ہے توپھریہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں؟
فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنرکے پاس پولیس اورانتظامیہ کے تمام اختیارات ہیں، سکیورٹی پروہ جواب دیں، یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں؟ میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہی لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں.