شکرگڑھ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق

شکرگڑھ  میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ لکڑا سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں  تیز رفتار گاڑی  نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار دو بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ حادثے میں مرنے والے کو شناخت 22 سالہ علی اور 18 سالہ بلال کے ناموں سے ہوئی۔

مزید برآں جاں بحق نوجوانوں کے والد کی مدعیت میں گاڑی کے ڈرائیور منظور شاہ کے خلاف تھانہ نورکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔