وفاقی بھرتیوں میں اصلاحات کی مجوزہ رپورٹ منظور، نظام تیز اور شفاف بنانے پر اتفاق

وفاقی بھرتیوں میں اصلاحات کی مجوزہ رپورٹ منظور، نظام تیز اور شفاف بنانے پر اتفاق

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کی منظوری کے لیے سفارش کردی، کمیٹی کی سفارشات میں وزیراعظم کی تجاویز بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں وفاقی بھرتیوں کا نظام تیز، شفاف، میرٹ پر مبنی اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نیشنل جاب پورٹل کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی سفارش کی گئی ہے، بھرتیوں کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔