پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف نئے فوجی حملوں کی مذمت کی گئی اور ایران کے معاملے پر ایس سی او کی جانب سے پہلے سے ظاہر کیے گئے مؤقف کی توثیق کی گئی۔
کونسل نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا، ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ سے متعلق اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں انڈیا، بیلاروس، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے متعلقہ اداروں کے وفود نے شرکت کی۔
اجلاس میں خطے کی سلامتی سے متعلق بین الاقوامی ایجنڈے کے موجودہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کونسل نے کشیدگی میں کمی، امن کے قیام اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت بھی کی۔