اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر اہم گفتگو

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر اہم گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدہ رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے۔