اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ ، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ ، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کے معاملے پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ کیا اور 8 عرب و اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کی حمایت کی، جس میں برطانیہ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی اور ان بستیوں سے منسلک خدمات پر پابندیوں کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے 2 ریاستی حل سے متعلق مشترکہ بیان کی بھی حمایت کی، اس موقع پر سعودی عرب اور مصر کے ساتھ علاقائی 4 ملکی فورم (آر فور) کے تحت علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔