پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کے والد میر حسین کو نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہونے کے معاملے پر رجسٹرار جوڈیشل کمیشن کے فوکل پرسن نے سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار جوڈیشل کمیشن نے کمیشن کے آرڈر فوکل پرسن سندھ حکومت تک پہنچا دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حسین کو موصول ہونے والی کال کا معاملہ آئی جی سندھ پولیس اور وزیر داخلہ سندھ کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز میر حسین کے وکیل جبران ناصر نے کال موصول ہونے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کیا تھا۔