پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا

رہائی کے بعد اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور متعدد دیگر دوستوں کے ہمراہ حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں حراست میں رکھنے کا مقصد صرف اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنا تھا، عوام کا خوف فیصلہ سازوں سے عقل و فہم چھین چکا ہے اور انسانی حقوق بے معنی ہوچکے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنی حراست کے دوران نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں سلمان اکرم راجہ کو اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت سے واپسی پر انہیں تھانہ نیلور کی حدود میں گرفتار کیا گیا جس کی تصدیق اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کی تھی۔