سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی

نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے آمنہ بلوچ کی خدمات کو سراہا اور سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے ان کی خدمات کی ستائش کی۔

اسحاق ڈار نے آمنہ بلوچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالنے پر کامیابی کی دعا کی۔

آمنہ بلوچ نے پاکستان اور وزارت خارجہ میں خدمت کا موقع ملنے پر تشکر کا اظہار کیا۔

ریٹائرڈ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ الوداعی ملاقات بھی ہوئی۔

ترجمان کے مطابق شرکاء نے اپنی مدتِ عہدہ کے دوران خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ کی قیادت کو سراہا اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ آمنہ بلوچ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کی ترکیہ میں نئی سفیر ہوں گی۔