شہری کی برازیلی اور سعودی سفارتخانوں کے خلاف اپیل خارج

شہری کی برازیلی اور سعودی سفارتخانوں کے خلاف اپیل خارج

عدالت کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں موجود سفارتخانوں کے پاکستانی ملازم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے ملازمت سے نکالا گیا، جس پر شہری کی جانب سے 91 لاکھ روپے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ متعلقہ ملک کے سفارتخانے کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی رسیدیں فراہم کی گئیں۔ سفارتخانے کا ملازم بھرتی کرنا انتظامی معاملہ ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ویانا کنونشن کے تحت سفارتکار اور سفارتخانے کو استثنیٰ حاصل ہے، سفارتخانے اور سفارتکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

فیصلے کے مطابق مذکورہ اپیل اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی، ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیس ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کو بھیجا گیا تھا۔