پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان اس ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ملک میں افراتفری اور تباہی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جنید اکبر اور پی ٹی آئی پُرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی حیثیت سے یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان و مال اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 20, 2026
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال غیر قانونی ہے اور حکومت انہیں سڑکیں بند کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔