پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج: ذرائع

پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج:  ذرائع

ذرائع کے مطابق واقعے میں سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ گارڈز کی جانب سے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی ویڈیوز بھی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور شکیل خان سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریوں اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے حوالے سے اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے اور تباہ کرنے سے متعلق بیان بھی سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا  تھا کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔