انٹرمیڈیٹ نتائج: فیصل آباد بورڈ میں پنجاب کالج نے تینوں پوزیشنز پر میدان مار لیا

انٹرمیڈیٹ نتائج: فیصل آباد بورڈ میں پنجاب کالج نے تینوں پوزیشنز پر میدان مار لیا

نتائج کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز فیصل آباد کے طلبہ و طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز اپنے نام کرلیں۔

پنجاب کالج کی طالبہ حافظہ غنوہ امبر نے 1165 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

رامین حسن اور عروج فاطمہ نے 1156 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ نجی تعلیمی اداروں کی طالبات یسریٰ ندیم اور علشبہ نصیر بھی 1156 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔

پنجاب کالج کی طالبات سیمون فاطمہ، دیپ فاطمہ اور طالبعلم محمد زین مصطفیٰ نے 1155 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب کالجز فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، مجموعی طور پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز پر پنجاب کالج کے طلبہ و طالبات نمایاں رہے۔