علاقائی
خلاصہ
- حیدرآباد:(دنیا نیوز) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس گروپ کے نتائج جاری کر دیے۔
تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ کے امتحان میں 12 ہزار 959 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 11 ہزار 888 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
پری انجینئرنگ گروپ میں عبداللہ نے 971 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ مناہل میمن 968 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں، محمد حمائل اور عابدہ نے 965، 965 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کمپیوٹر سائنس گروپ کے امتحان میں 3 ہزار 661 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 3 ہزار 475 امیدوار کامیاب ہوئے۔
کمپیوٹر سائنس گروپ میں قرۃ العین نے 933 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، مریم بی بی 916 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ آمنہ علی 914 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔