پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم ون موٹروے کل شام سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ترجمان کے مطابق فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے اور غازی انٹرچینجز بھی بند رہیں گے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 14 موٹروے بھی کل شام سے ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ایم 14 پر فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں اور عیسیٰ خیل انٹرچینجز بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ این فائیو بھی کل شام سے اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو سفر سے قبل ٹریفک صورتحال اور جاری کردہ ہدایات مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔