افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے

افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دراندازی افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ایک اور ثبوت ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں نشانہ بنا کر تباہ کیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔