علاقائی
خلاصہ
- فیروزوالہ: (دنیا نیوز) لاہور روڈ جاوید نگر سٹاپ کے قریب سلنڈر دھماکے کے باعث چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کالر نے بتایا کہ فیکٹری ورکرز کی رہائشی بلڈنگ میں سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی، کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراً ریسپانس کیا۔
ریسکیو ٹیموں نے 2 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ 5 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ ناظم، 25 سالہ عنصر اقبال، 17 سالہ آصف، 20 سالہ ثاقب، 35 سالہ ذوالفقار، 17 سالہ عبداللہ اور 24 سالہ کاشف شامل ہیں۔