مصطفیٰ کمال، خالد مقبول عوام کو جوابدہ ہیں: سعدیہ جاوید کا علی خورشیدی کو جواب

مصطفیٰ کمال، خالد مقبول عوام کو جوابدہ ہیں: سعدیہ جاوید کا علی خورشیدی کو جواب

سعدیہ جاوید نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم رہنماؤں کو باتیں بری لگتی ہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں۔ ریفرنڈم کے نام پر کراچی کی عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصطفیٰ کمال کے بطور میئر کراچی دور کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روز بھی دعویٰ کیا کہ بطور میئر انہوں نے کراچی پر 350 ارب روپے خرچ کیے، اس لیے اس رقم کے استعمال کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔