پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے امریکہ کے 250 ویں یومِ آزادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور عوامی روابط پر استوار ہیں، گورنر سندھ نے امریکی حکومت اور عوام کو 250 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی۔
امریکہ کے 250 ویں یومِ آزادی کی تقریب میں سفارتی نمائندگان، سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو معاشی اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع سے مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے، تقریب سے سپیکر سندھ اسمبلی اور امریکی قونصل جنرل نے بھی خطاب کیا۔