شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی

شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں کہا ایم کیو ایم پر بات کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا حساب دیں، سترہ سال سے سندھ پر حکومت کرنے والوں کو ہر ناکامی کا ملبہ ماضی پر ڈالنے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ماضی ہی ہر خرابی کی وجہ ہے تو سترہ سالہ سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل حل کیوں نہیں کیے؟ کراچی کی صنعت اور سرمایہ کاری کیلئے سندھ حکومت نے کیا عملی اقدامات کئے؟