پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک کہتے ہیں انف از انف اب وقت آگیا ہے کے پی حکومت کا مکو ٹھپ دینا چاہئے۔
وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک کا پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر راج سمیت ایمرجنسی کے آپشنز زیر غور ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی مارچ کرے نہ کرے حکومت کے سامنے اصل مسئلہ کے پی میں دہشت گردی کے واقعات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2026ء میں 2500 سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، ہر روز 2 جوان شہید ہو رہے ہیں۔