اسلام آباد پشاور موٹروے ایم ون پانچویں روز بھی ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد پشاور موٹروے ایم ون پانچویں روز بھی ٹریفک کیلئے بند

ذرائع کے مطابق  ایم ون موٹروے پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک ٹریفک معطل ہے، جبکہ موٹروے کے مختلف انٹری پوائنٹس کنٹینرز لگا کر بند کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے بھی اسلام آباد سے میانوالی تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان دیگر رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔

مزید برآں اٹک کے مقام پر جی ٹی روڈ بھی بحال کر دی گئی ہے جب کہ حطار، ہری پور روڈ اور خان پور، ہری پور روڈز کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔