پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر لگانے اور ہٹانے پر حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے، سیاسی جماعت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، ہماری قیادت بھی گرفتار ہوئی لیکن ہم نے ایسی حرکتیں نہیں کیں۔
شرجیبل میمن نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کا کام تقریبا مکمل ہوچکا، موسمیات فلائی اوور کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس رفتار سے منصوبے پر کام مکمل کیا گیا اس پر مجھے پوری ٹیم پر فخر ہے۔
یونیورسٹی روڈ پر عوام کو آمدورفت میں جو مشکلات درپیش تھیں وہ ختم ہو چکی ہیں، بی آر ٹی کا کام بھی جاری ہے، سٹیشنز اور دیگر کام بھی تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔