اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا

اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا

وفاقی دارالحکومت میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر آئینی شرائط پوری ہوئیں اور ایسے حالات پیدا ہوئے جہاں آئین اجازت دیتا ہے تو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی  پروگرام  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کی بحث کی نوبت کیوں آئی، اس پر غور کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ ہوا جب کہ آج ٹانک میں 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوئے، خیبرپختونخوا میں گورننس اور کرپشن کے مسائل بھی موجود ہیں، جبکہ وفاقی وزیر قانون نے بھی کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر گورنر راج لگ سکتا ہے۔