انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی

انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 18 ویں ترمیم سے پہلے کراچی دنیا کے 12 ترقی یافتہ شہروں میں شامل تھا، اب کراچی کا شمار دنیا کے تیسرے بدترین شہروں میں ہوتا ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ معیشت سمیت سب کچھ خراب کر دیا گیا ہے، کراچی میں صرف انفرا سٹرکچر نہیں، معیشت بھی خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔