پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
کیس کی سماعت کے موقع پر کیس کا فیصلہ بغیر کارروائی کے مؤخر کر دیا گیا، علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 9 اکتوبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان اور دیگر کے خلاف محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔
اس سے قبل عدالت نے 22 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔