آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں امن ریلی، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار

آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں امن ریلی، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار

عوامی اتحاد فورم کے زیر اہتمام ریلی کوٹلی چوک سے کچہری چوک تک نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امن کے قیام اور شرپسند عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

امن ریلی کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔