افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے

افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے

وزارت اطلاعات کے مطابق درست نشانے کے ساتھ کئے گئے حملوں میں دو مختلف مقامات پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے کیمپ مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فتنہ الہندوستان و خوارج کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ ڈرونز اور طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور کیمپوں میں ذخیرہ کیا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق کیمپوں اور پناہ گاہوں پر کی گئی ٹارگٹڈ اور جامع فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔