پاکستان
خلاصہ
- سیہون شریف: (دنیا نیوز) بھان سیدآباد میں سوئی گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث بھان سیدآباد، خدا آباد اور دادو سمیت دیگرعلاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
پولیس کے مطابق سوئی گیس لائن کو نامعلوم افراد نے باریجا سٹاپ کے قریب لیک کیا، ملزمان نے پارکو تیل لائن سمجھ کر کلپ لگائی جس پر گیس پائپ لائن بریک ہوگئی۔
واقعے کے بعد بھان سید آباد اور دادو کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، سوئی گیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔