وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

ایکس پر جاری بیان میں سہیل آفریدی نے لکھا کہ لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہو گا، اور کرک، کوہاٹ، پشاور اور چارسدہ سے ہوتا ہوا تمام شرکا 8 اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر جمع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، تحریک انصاف کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں،عوام کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔