پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چھوٹے صوبے بننے چاہئیں، تاکہ اگر غلطی ہو جائے تو انتظامی سربراہ کو تبدیل کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام تک بنیادی سہولیات کی رسائی گڈ گورننس ہے، اور گڈ گورننس میں مضبوط بلدیاتی نظام کا اہم کردار ہے، مضبوط ادارے ہی ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔