پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو پیسے دیتا ہے، بجٹ میں 8884 ارب روپے صوبوں کو گئے،18 ویں ترمیم کے بعد 4 ملک بن گئے ہیں،صوبوں کو پیسے مل رہے ہیں اس لئے ہم چپ ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں سندھ میں چھ انتظامی یونٹس بننا لازمی ہیں، تم نے ہمارا ایک گورنر لیا، ہم 6 انتظامی یونٹس بنا کر 6 گورنر تعینات کریں گے، سندھ میں ہر انتظامی یونٹ کو برابر رقم ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی نے ایوب خان دور حکومت میں ون یونٹ کے زیر انتظام کام کیا۔