ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور افغانستان سمیت خطے کے دیگر فریقین کے وفود شرکت کریں گے اور افغانستان کی صورتحال اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ کے افغانستان ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل نعیم اقبال چیمہ بھی شامل ہوں گے۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمٰن نظامانی اور روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی، افغانستان کی صورتِ حال اور اس کے علاقائی اثرات سمیت باہمی و علاقائی امور پر اہم مشاورت کیے جانے کا امکان ہے۔