ٹیکنالوجی
خلاصہ
- اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا ہے جبکہ پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی۔
ورلڈ سپیس ویک کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے کہا نوجوانوں کو سپیس ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں ورلڈ سپیس ویک اہم کردار ادا کرتا ہے، حالیہ برسوں میں پاکستان کے سپیس پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا، جولائی 2025 اور اکتوبر میں مزید دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے، پاکستان کے چھ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، سیٹلائٹس زراعت، منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔
انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج بڑھانے کے لیے بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔