عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی

عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی

تنزانیہ میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 153ویں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا  کہنا تھا کہ پائیدار ترقی اور انسانی بااختیاری کا عالمی امن اور استحکام سے گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمولیت، اعتماد، امن اور مساوی مواقع کو عالمی تعلقات کی بنیاد بنانا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ کا جامع طرز حکمرانی، امن اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کا حامی ہے۔

اپنی گفتگو میں یوسف رضا نے کہا کہ  نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔