پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوان صدر میں دو بڑوں کی اہم بیٹھک ہوئی، صدر آصف زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔
صدر آصف زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
صدر اور وزیراعظم کو مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے بریفنگ دی، کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔