خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت

حکومتی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو پیشگی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے، ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں ان اضلاع میں سرکاری افسران کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ ایمرجنسی کے دوران تعینات کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ اضلاع کے تمام انتظامی معاملات کی نگرانی کریں گے اور سرکاری امور ان کی نگرانی میں چلائے جائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع  کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر غور کے لیے کل اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔