فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 92 عمارتیں اور مقامات سیل

فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 92 عمارتیں اور مقامات سیل

ستمبر 2026 کے دوران 154 فائر اینڈ لائف سیفٹی آڈٹس کیے گئے جبکہ فائر سیفٹی خلاف ورزیوں پر 288 چالان جاری کیے گئے۔

فائر سیفٹی خلاف ورزیوں پر 92 عمارتیں اور مقامات سیل کیے گئے، سیل کیے گئے مقامات میں 78 کمرشل دکانیں، 8 بلند عمارتیں، 4 رہائشی اور 3 سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

کمرشل کیسز سے 17 لاکھ روپے جبکہ ہسپتالوں سے 7 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ 102 کمرشل فائر لائف سیفٹی پلانز کی فیس کی مد میں بھی لاکھوں روپے وصول کیے گئے۔

کیپٹل ایمرجنسی سروسز کی جانب سے فائر سیفٹی قوانین اور بلڈنگ کوڈز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سی ڈی اے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد اور بقایاجات کی وصولی مزید تیز کرے گا۔