پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ چارسدہ کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے مردان جائے گا، لانگ مارچ کی قیادت سہیل آفریدی کرینگے، جبکہ آج رات لانگ مارچ کا پڑائو مردان میں ہو گا، مردان میں قیام کے بعد لانگ مارچ صوابی کا رخ کریں گا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ 13 اکتوبر کو صوابی کے مقام پر اگلا لائحہ عمل دوں گا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کا این ایف سی شیئر نہیں دیا جا رہا ہے، تاہم خیبرپختونخوا پولیس کے پاس سب سے جدید ہتھیار ہیں، ترقی میں خیبر پختونخوا ٹاپ پر ہے۔