گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی

گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں  ہے: محسن نقوی

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں کہ میں نے اس معاملے سے بچنے کے لیے کس حد تک کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ہے، اور حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح بلا لیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔