سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان

ذرائع کے مطابق نوازشریف نجی ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن پہنچے، جہاں سے وہ ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے لیے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے، اپنے دورے کے دوران سابق وزیراعظم اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔