ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد

ہنگو میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ یہ پابندیاں 30 روز تک برقرار رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں کا اطلاق ضلع بھر میں ہوگا جب کہ عوامی مقامات پر غیر مجاز اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔