خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوابی، مردان اور نوشہرہ میں اسکولوں، کالجوں اور جامعات سمیت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صوابی اور ڈپٹی کمشنر کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پیر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر مردان کے احکامات کے تحت ضلع کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں 12 اکتوبر کو تعطیل ہوگی۔ اس روز ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ضلع نوشہرہ میں بھی ڈپٹی کمشنر گوہر زمان نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، جبکہ مقررہ تاریخ کو ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ حکام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق ضلعی سطح پر الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔