خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم

خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی  کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم

پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے کے غیور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، صوبے کے عوام بہادر ہیں اور خیبرپختونخوا پاکستان کا انتہائی خوبصورت صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بالخصوص مشکل حالات میں قربانیاں دی ہیں، صوبے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور عام شہری شہید ہو رہے ہیں، جو ایک انتہائی افسوس ناک صورت حال ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

شہباز شریف نے صوبے کے عوام کی بہادری اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے عوام نے ملک کے لیے نمایاں قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں، صوبے میں سکیورٹی صورت حال اور صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کی کوششوں کا ذکر نمایاں رہا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران حکومت نے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، دھرنوں اور لانگ مارچ کے دوران ڈی چوک میں جو کچھ ہوا، اس سے کون واقف نہیں؟ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی چوک میں قبریں کھودی گئیں اور وہاں گندے کپڑے دھوئے جاتے تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کے دھرنوں اور لانگ مارچ کے دوران ڈی چوک میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات سے سب آگاہ ہیں، حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال میں معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔


انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں، صوبے میں امن و امان کی بہتری اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم انہیں بتائیں گے کہ امن و امان کو کس طرح بہتر بنایا جاتا ہے اور ترقی کیسے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ دہشت گردی کی مذمت بھی نہیں کرتے تھے۔

شہباز شریف نے اِس عزم ظاہر کیا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔