پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں، مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے علاقہ دالبدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2مطلوب دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثراندازمیں حملہ کیا گیا، ہلاک دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پرمسافروں کو ہراساں کرنے اورعلاقے میں خوف وہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد شاہراہ پرتجارتی گاڑیوں اور مسافربسوں کو نذرِآتش کرکے ملکی معیشت کونقصان پہنچا رہے تھے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےپرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔